۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا

حوزہ/ حرم حضرت زینب (س) کے مدیر دیب کریم نے تصدیق کی ہے کہ حرم زائرین کے لیے کھلا ہوا ہے اور نئی شامی حکومت کے ساتھ مثبت اور نتیجہ خیز ملاقاتیں کی گئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت زینب (س) کے مدیر دیب کریم نے تصدیق کی ہے کہ حرم زائرین کے لیے کھلا ہوا ہے اور نئی شامی حکومت کے ساتھ مثبت اور نتیجہ خیز ملاقاتیں کی گئی ہیں۔

دیب کریم نے ایک خصوصی گفتگو میں بتایا کہ حرم کی انتظامیہ اور خدام اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور حرم کے بنیادی ڈھانچے، جیسے بجلی اور پانی کے نظام، کی مرمت کا کام جاری ہے، جو حالیہ نقصانات کے باعث متاثر ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ حرم میں بدامنی پیدا کرنے والے عناصر کا نئی شامی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دیب کریم نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے نتائج کے ذریعے علاقے میں امن و سکون بحال ہوگا اور زائرین کی آمد و رفت معمول پر آجائے گی۔

انہوں نے علاقے کی موجودہ صورتحال پر خوش امیدی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں حالات مزید بہتر ہو جائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .